Home / پاکستان / آج ملک بھر میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

آج ملک بھر میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے، علماءکرام نے کہا کہ عبادت کے دوران اللہ تعالیٰ سے کورونا وبا اوراس کربناک صورت حال

سے چھٹکارے کیلئے بھی گڑگڑا کرخصوصی دعائیں کی جائیں،اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں، شب برات کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا ر خ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کریں گے، کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث مساجد اور دیگر بڑے اجتماعات کو محدود کیا جارہا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *