Home / پاکستان / ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے دنوں روزنامہ دی نیوز میں شاہد حامد کی کتاب Treasured Memories پر جناب اطہر طاہر صاحب نے طویل تبصرہ لکھا۔ میں چونکہ شاہد حامد سے چند مرتبہ ملا تھا میں نے سوچا کہ شاید یہ خزینۂ سچائی ہو

مگر اس میں بھی تاریخ کو مسخ کیا گیا۔ اس میں حوالہ دیا گیا کہ نواز شریف کی تجربے کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کے بارے میں انہوں نے میرے بیان پر سوالیہ نشان لگایا ہے یعنی میں نے جھوٹ بولا ہے۔ حقیقت یہ ہےکہ وہ صاحب کبھی ان رازوں کے گواہ نہ تھے اور نہ ہی کبھی ان کو اس راز میں حصّہ دار بنایا گیا تھا۔ گوہر ایوب اس وقت وزیر خارجہ تھے، ان کا بیان یوٹیوب پر موجود ہے کہ میاں صاحب صدر کلنٹن کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے تھے کہ بڑا انعام ملے تو تجربہ نہ کریں۔ پھر ایس ایم ظفر صاحب کی کتاب میں تفصیلاً انھوں نے لکھا ہے کہ کس طرح میرے پرزور خط نے میاں صاحب کو راضی کیا تھا۔ اس کے علاوہ جناب مجید نظامی اور دوسرے صحافیوں سے ان کی ملاقات کا ذکر ہر جگہ موجود ہے کہ وہ ان سے اُمید لگا رہے تھے کہ یہ لوگ تجربہ نہ کرنے پر مان جائیں مگر مجید نظامی صاحب نے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر یہ کام نہ کیا تو میاں صاحب آپ کا تیا پانچہ عوام کردینگے۔

عوام نے تو نہیں مگر میری پیشگوئی کے مطابق مشرف نے یہ کام کردیا تھا۔ جب شاہد حامد کو علم نہیں تھا تو پھر اس موضوع پر گلفشاری کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ دیکھئے قول و فعل میں فرق کو منافقت کہا جاتا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں لعنت بھیجی ہے جس پر اللہ تعالیٰ لعنت بھیج دے اس کا مقام جہنم ہے اور جہنم کا عذاب بہت سخت اور تکلیف دہ ہے۔ ان لوگوں کے منہ، آنکھیں، ہاتھ، ناک، کان ان کے گناہوں کی گواہی دینگے۔ دراصل اس کلچر (ثقافت) کی لعنت اس ملک میں بعض حکمرانوں نے شروع کی ہے۔ جب یہ سیاسی شعبدہ باز حکمران بنے تو انہوں نے جھوٹے وعدے کر کر کے عوام کو نا صرف دھوکہ دیا بلکہ ان کو بھی جھوٹ بولنے کا عادی بنا دیا۔ پچھلے حکمرانوں نے تو یہ سلسلہ شروع کیا ہی تھا مگر موجودہ نااہل حکمرانوں نے اس کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ میں ان باتوں کو کیا دہرائوں، کسی سے درخواست کروں گا کہ وہ میری مدد کرے اور حکمرنوں کو ان کے وعدے یاد دلائے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *