کراچی (ویب ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بہتر مذاکرات نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو اپنا استعفیٰ جمع کرانے
Abdul Hafeez Sh. has been asked to tender resignation by Prime Minister who wasn’t happy with the financial team in failure to check inflation, Hammad Azhar will hold additional charge, the PM office just told me. Unofficially the Govt unhappy on not properly IMF negotiations
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 29, 2021
کی ہدایت کردی ہے کیونکہ وہ معاشی ٹیم کی جانب سے مہنگائی قابو نہ کرپانے پر ناراض تھے، ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ کامران خان کے مطابق حکومت عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر طریقے سے مذاکرات نہ کرنے پر ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے۔ پیٹرولیم تحقیقات کی تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں۔ کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید رد بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے پیٹرولیم تحقیقات کی تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید رد بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 29, 2021