مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درجنوں علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور نے 54 علمائے کرام اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے کام سے روک دیا ہے جبکہ دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھنے اور تعاون نہ
کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلا، مملکت کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا جس پر وزیراعظم عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط تحریر کیاہے جس میں سعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیزکیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں 10 ارب خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔وزیراعظم نے خط میں کہاہے کہ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے ،2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے ۔خط میں کہاگیا ہے کہ 15 فیصد زمین اور10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے ،منصوبے سے ایکوٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیداہوں گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ 2030 تک 60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں ،سولر ،ہوااور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اورسعودی عرب کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ۔