لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے اگر حکومت گئی تو فوج آجائے گی، مولانا فضل الرحمان نے اعلان بغاوت کردیا ہے کہ کوئی ڈنڈا چلائے تو اس پر ڈنڈا چلاؤ،اس سے انارکی پھیلے گی جس کے نتیجے میں فوج آئے گی، حکومت تو ختم ہوجائے گی لیکن اقتدار ان کو بھی نہیں ملے گا۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے فیصلہ کیا کہ ان کو جلسہ کرنے دیں گے، ان کو روکیں گے منتشر کریں گے لیکن جلسہ کرنے دیں گے، لیکن بعد میں فیصلہ بدلا، اب 300کارکنوں گرفتار کیا گیا، 70 کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔باقی کو رہا کردیا جائے گا جبکہ اہم لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔