Home / پاکستان / رمضان میں سکولوں کے اوقات کار کیا ہوںگے بڑا فیصلہ طلبا یہ خبر پڑھ لیں

رمضان میں سکولوں کے اوقات کار کیا ہوںگے بڑا فیصلہ طلبا یہ خبر پڑھ لیں

Sharing is caring!

یو اے ای کے محکمہ تعلیم نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق ہدایات جاری کردیں، اس دوران غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردی جائیں گی۔ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران دوسری اور تیسری کلاس کے طلبہ کے لیے تعلیم کا دورانیہ چار گھنٹے ہوگا جبکہ پہلی کے طلبہ کی کلاسیں صرف تین گھنٹے تک ہوں گی۔اس کے علاوہ نرسری کے

طلبہ وطالبات کے لیے دو گھنٹے اور پورے ملک میں سرکاری اسکولوں کے لیے بھی تعلیمی سرگرمیوں کا دورانیہ یہی ہوگا۔امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں طلبہ وطالبات ان کے سرپرستوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان یکجہتی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی دورانیے کی پابندی اور ماہ رمضان کے دوران غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردی جائیں۔ محکمہ تعلیم نے ماہ رمضان کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔علاوہ ازیں ابوظبی میں نجی تعلیمی ادارے اسکولوں کے اوقات کم کرکے پانچ گھنٹے کریں گے۔ ابوظبی کے ایجوکیشن اینڈ نالم ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے دوران اسکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے سے ہدایت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول صبح نو بج کر تیس منٹ سے پہلے شروع نہیں ہوسکتے، اسی حساب سے انہیں اوقات کار مقرر کرنا ہوں گے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *