Home / پاکستان / بینظیر شیر کی بچی ،کبھی میدان نہیں چھوڑا، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔۔۔!!! حسن نثار نے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کا خلاصہ قوم کے سامنے رکھ دیا

بینظیر شیر کی بچی ،کبھی میدان نہیں چھوڑا، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔۔۔!!! حسن نثار نے (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کا خلاصہ قوم کے سامنے رکھ دیا

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے ایک خاندان کے سلیکٹڈ ہونے کی تاریخی حقیقت بیان کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ کے بجائے جنرل ضیا الحق کے ہاتھوں مرنا پسند کیا۔ بھٹو سوچتا تھا جس دھج سے

کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے، یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔بینظیر بھٹو نے اپنے قتل سے پہلے اس کا اعلان کردیا تھا لیکن اس شیرکی بچی نے میدان نہیں چھوڑا، بینظیر بھٹو کے دادا سرشاہنواز بھٹو جونا گڑھ کے دیوان تھے، تقسیم برصغیر کے وقت انہوں نے اپنے اہلخانہ خاص طور پر خواتین میں زہر تقسیم کیا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اونچ نیچ ہوجائے تو سب خواتین زہر کھالیں۔

نواز شریف کا تقریباً پورا خاندان باہر ہے ، پاکستان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سیاست کی قیمت ادا کررہے ہیں، ن لیگ والے تاجر ہیں یہ ٹیپو سلطان پر تو ہنستے ہوں گے جو کہتا تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔نیب کی طرف سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے پر حسن نثار نے کہا کہ شریف خاندان سرکاری عہدیداروں کو ذاتی ملازموں کی طرح استعمال کرتا رہا ہے، نیب کے باہر رینجرز کھڑی ہوں تو دیکھتے ہیں کون وہاں جاکر پرتشدد احتجاج کرتا ہے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *