Home / پاکستان / ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی اہم فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی اہم فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں، ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کابھی چالان کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فیصل چوک مال روڈ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانیں ضروری اور اس کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،چالان کا

مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا، دو یا دو سے زائد افراد کیلئے ماسک ضروری ہو گا، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔لاہور، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں، 155 کاروں،114 پبلک ٹرانسپورٹ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *