سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار شہزاد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلاول بھٹو زردار ی کو ٹاسک سونپ دیا ہے کہ وہ مریم نواز سے دوری برتیں اور حمزہ شہبازگروپ کے ساتھ ورکنگ ریلیشن کو مضبوط بنائیں۔ بلاول بھٹو نے اپنی قیادت کو تجویز دی تھی کہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے
میں مدد فراہم کی جائے جس کو قیادت کی جانب سے بھرپور سراہاگیاتھا۔اتنا ہی نہیں بلکہ بلاول بھٹو کو یہ بھی کہا گیا کہ پی ڈی ایم اجلاسو ں میں مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز گروپ کو نمائندگی دی جائے۔ اس طرح سے مسلم لیگ (ن) کے اندر مبینہ طور پر قائم مریم نواز گروپ سیاسی طور پر سائیڈ لائن ہو جائے گا
اور اس طرح سے حمزہ شہباز کو آگے آنے کا موقع ملے گا جن سے پیپلز پارٹی کی ایک اچھی سیاسی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو چکی ہے