Home / پاکستان / سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے،چیئرمین صاحب عدالت سے نہ کھیلیں یہاں سے ہی جیل بجھوا دیں گے ، سپریم کورٹ شدید برہم

سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے،چیئرمین صاحب عدالت سے نہ کھیلیں یہاں سے ہی جیل بجھوا دیں گے ، سپریم کورٹ شدید برہم

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک لیزپردینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت متروکہ بورڈکی ہزاروں ایکڑ اراضی کاریکارڈغائب ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین متروکہ بورڈ نے کہاکہ ماضی میں غیرقانونی کام ہونے پردفاترکوآگ لگادی جاتی تھی،39 ہزاراملاک میںسے تمام کاریکارڈ دستیاب نہیں،پورامحکمہ ہی سیاسی بھرتیوں سے بھراپڑاہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سیاسی طورپربھرتی افرادکونکالتے کیوں نہیں؟چیئرمین متروکہ بورڈ نے کہاکہ بھرتیوں پرپابندی ہے،سب کونکال دیں تومحکمہ کیسے چلے گا؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چیئرمین صاحب عدالت کےساتھ کھیل نہ کھیلیں،سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے،عدالتی حکم کے باوجوداراضی لیز پردی جارہی ہے،آپ کویہاں سے ہی جیل بھجوادیں گے۔ سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قراردےدی اورتمام اراضی کافرانزک آڈٹ کرانےکاحکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ آڈیٹرجنرل 3 ماہ میں فرانزک آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کریں،چیئرمین بورڈاملاک کی ادارے کوواپسی یقینی بنائیں،عدالت نے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کاحکم جاری کر دیا ۔

About admin

Check Also

10+ Photos How To Cover A Concrete Wall With Stone Veneer Step by Step

In this construction video you can see how to Cover a Concrete Wall with Stone …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *