Home / پاکستان / سوشل میڈیا پر خود سے منسوب مہنگی گاڑی کی تصویر، مولانا طارق کا جمیل کا ردِعمل آ گیا

سوشل میڈیا پر خود سے منسوب مہنگی گاڑی کی تصویر، مولانا طارق کا جمیل کا ردِعمل آ گیا

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب گاڑی کی وائرل تصاویر پر رد عمل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی کی تصویر بہت زیادہ وائرل ہے۔گاڑی کو مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل

کیا گیا جس پر بعض لوگوں کی جانب سے منفی تبصرے بھی کیے گئے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے. ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!#tariqjamil pic.twitter.com/TQUjZxJN6h
بعض صارفین نے کہا کہ مولانا طارق جمیل دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں لیکن خود اتنی مہنگی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔اسی طرح کچھ لوگوں نے مولانا طارق جمیل کی حمایت میں بیان دیا تھا تاہم اب اس معاملے پر ان کا اپنا ردعمل بھی سامنے آ چکا ہے۔مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *