کراچی (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی 27نومبر 2020 کو ہوئی ہے ۔منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی اس پر کتے کی تصویر بنائی گئی تھی جسے دیکھ کر صارفین حیران وپریشان تھے۔
تفصیلات کے مطابق منگنی پر بختاور بھٹو نے ندا ازویر کا تیار کردہ خصوصی لباس زیب تن کیا تھا۔چادر میں ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش ونگاری کا کام کیا گیا تھا۔چادر پر ایک پلو پر بختاور بھٹو کےماضی کے نقش و نگار بنائے گئے تھے جبکہ دوسرے پلو پر ان کی موجودہ زندگی اور مستقبل کے نقش بنائے گئے تھے ۔جس میں ان کے منگیتر کے ملنے اور پرپوز کرنے کےنقش بنائے گئے۔اس کے علاوہ ساتھ ہی ان کے پالتو کتے کی بھی بالخصوص نقش بنایا گیا۔یہ سب نقش چادر پو ہاتھ کی کڑھائی سے بنائے گئے تھے۔