لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نےمریم نوازپرتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پاپاکے پاس جاناہے تو آنٹی گڑیا کولوٹا مال واپس کرناہوگا۔انہوں سماجی رابطے کی سائٹ پربیان میں کہاپہلے ہی بتا دیا تھا کہ کوئی جانے کو تیار بیٹھاہے۔لیکن اب جھوٹی بیماری کا بہانہ نہیں چلے گا۔اس بار پاپا پاس جانا ہے تو
گڑیا آنٹی کو قوم کا لُوٹا مال واپس کرنا ہو گا۔ دریں اثناءصوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کے پاکستان آتے ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے سلسلے میں باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہو چکا، وہی ڈاکٹر عدنان اب بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کرینگے ۔