Home / اہم خبریں / تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کب ہو گا ؟ اسلام آباد سے بڑی خبر

تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کب ہو گا ؟ اسلام آباد سے بڑی خبر

Sharing is caring!

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیاہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ تعلیم اور صحت کے وزراءمنگل کو این سی او سی کے اجلاس میں ملاقات کریں گے

جس دوران تعلیمی ادارے کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ،ملاقات میں امتحانات کے بارے میں مشاورت کی جائے گی ، اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ملک کے تعلیم اور صحت کے حکام ، این سی اوسی کا مشترکہ فیصلہ ہو گا ۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری

لہر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 81 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں

۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع اور امتحانات نہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلتے رہے تھے ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *