پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے الگ الگ رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی گفتگو کی۔بعدا زاں نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو فون کیا ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے، سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔