Home / اہم خبریں / حفیظ شیخ سخت صدمے میں عہدہ لیے جانے کے بعد سابق مشیر خزانہ کے ساتھ کیا ہوگیا ؟

حفیظ شیخ سخت صدمے میں عہدہ لیے جانے کے بعد سابق مشیر خزانہ کے ساتھ کیا ہوگیا ؟

Sharing is caring!

معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کی بیماری کے پیچھے سخت صدمہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ کہ براڈ شیٹ رپورٹ ملک میں جاری سیاسی انتقام کے لیے احتساب کو بے نقاب کرتی ہے۔رپورٹ میں ہماری اشرافیہ جن میں احمر بلال صوفی جیسے وکیل اور پاکستان کے لندن میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا نام بھی شامل ہے۔انہوں نے

مزید کہا کہ میرا نہیں خیال آصف علی زرداری کے خلاف کوئی ایسا ثبوت ہوگا جو سامنے نہیں آیا،یوسف رضا گیلانی نے خط بھی لکھا جو آج بھی موجود ہوگا۔مریم نواز کے باہر جانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں کیونکہ اپوزیشن کا برا حال ہے۔اگر فیصلہ ہوگیا کہ حمزہ شہباز آگے آئیں گے تو پھر مریم نواز باہر چلی جائیں گی۔عارف نظامی مزید کہا کہ حماد اظہر کی کافی بے عزتی ہوئی ہے کیونکہ آئی

سی سی اجلاس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں بھارت سے تجارت کی بہت فوائد گنوائے لیکن کابینہ نے فیصلے کو مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حفیظ شیخ اچھا کام کر رہے ہیں تو پھر انہیں کیوں نکالا گیا سنا ہے وہ سخت صدمے سے بیمار ہو گئے ہیں۔دوسری جانب روزنامہ جنگ میں طارق بٹ لکھتے ہیں کہ جب اسلام آباد سے نشست کیلئے سینیٹ انتخابات ہوئے اس وقت یہ گمان تک نہ

تھا کہ پالیسی ساز ادارے عبدالحفیظ شیخ کو باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔ ان کی کامیابی کے لئے عمران خان نے ذاتی طورپر مہم چلائی، ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں تاکہ عبدالحفیظ شیخ سینیٹر منتخب ہوکر بدستور وزیر خزانہ رہیں۔ اسلام آباد ہائیکور ٹ کے فیصلے کے نتیجے میں جب عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ کے منصب سے فارغ کردیئے گئے تو انہیں فوری طورپر وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔

اس طرح وہ سینیٹر منتخب ہوئے بغیر وزارت پر فائز رہے سکتے ہیں۔ 12اور 30مارچ کے درمیان 18دنوں میں کس بات نے عبدالحفیظ شیخ کو رخصت کرنے پر عمران خان کو مجبور کیا؟ بظاہر تو کہا گیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ تاہم بھاری ٹیکسوں کا نفاذ، اسٹیٹ بینک کو حد سے زیادہ خود مختاری دینا یہ وہ متنازع اقدامات ہیں جو عبدالحفیظ شیخ کی رخصتی کا سبب بنے۔ سابق وفاقی

وزیر زبیر خان کی رائے میں مہنگائی کیلئے عبدالحفیظ شیخ سے زیادہ گورنر سٹیٹ بینک ذمہ دار ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ گزشتہ ادوار میں بھی ملک کے وزیر خزانہ رہے، ملکی اقتصادیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن انہیں اس سے قبل کبھی اس طرح رسوا رکن انداز میں رخصت نہیں کیا گیا۔ ندیم بابر کے معاملے میں بھی وزیراعظم اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ اسد عمر گو کہ براہ راست انتخابی عمل میں

کامیابی سے گزر کر وزیر بنے۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل ہی انہیں ممکنہ وزیر خزانہ تصور کیا جارہا تھا۔ تاہم عبدالحفیظ شیخ کے فارغ ہوجانے پر بھی انہیں وزارت خزانہ نہیں سونپی گئی بلکہ حماد اظہر کو یہ منصب دے دیا گیا۔ وہ ایک منجھے ہوئے نوجوان سیاست دان ہیں لیکن انہیں دی گئی بھاری ذمہ داری کو نبھانے کا خاطر خواہ تجربہ نہیں ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *