چینی سستی نہ ہوسکی ،حکومت نے چینی سرکاری نرخوں 85روپے کلو فروخت کرنے کے لئے ملوں کے گودام قبضے میں لینے کے احکاما ت جا ر ی کر دئیے ہیں۔ کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نےاس سلسلہ میں صوبہ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیاہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں شوگر ملیں نہیں ، وہاں کی انتظامیہ ڈیمانڈ بھیجے ،صوبہ میں شوگر ملیں ایکس مل
نرخ80روپے کلو چینی فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہیں لہذا وہ پنجاب شوگر سپلائی آرڈر 2021کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہیں کہ شوگر ملوں کے گوداموں سے چینی قبضے میں لے کر سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی یقینی بنائیں، جن اضلاع میں شوگر ملیں نہیں ، وہاں کی ضلعی انتظامیہ کین کمشنر کو اپنی ڈیمانڈ فوری
بھیجیں تاکہ چینی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت ہو سکے، ملز مالکان رمضان کیلئےسستی چینی فراہم کرنے پر تیار ہیں،کین کمشنر پنجاب نے ایک الگ مراسلہ میں کہا ہے کہ لاہور میں چینی کی قلت کے بحران کی وجہ سے مکہ شوگر مل قصور کے گودام سے 500ٹن چینی قبضہ میں لے کر منظور شدہ ڈیلروں کو فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو چینی مہیا کی جا سکے۔ مزید برآں حکومت نے
چینی کےسرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر توکر دیے تاہم شہر میں کہیں بھی چینی اس قیمت پر دستیاب نہیں۔ لاہور میں چینی کی قیمت 115 روپے سے نیچے نہیں آئی،صارفین نے کہا ہے کہ چینی 100 سے 120 روپےفی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔