Home / اہم خبریں / مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی! ڈاکٹروں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو کیا مشورہ دے دیا؟

مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی! ڈاکٹروں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو کیا مشورہ دے دیا؟

Sharing is caring!

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ، ڈاکٹر کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروالیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گلے میں شدید درد کی شکایت ہوئی ، جس پر ڈاکٹر کی طرف سے انہیں کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیاگیا ،

جس پر عمل کرتے ہوئے نائب صدر ن لیگ نے عالمی وباء کا ٹیسٹ بھی کروالیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ہوگی تو وہ ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آراو مل گیا،

جلد باہر چلی جائیں گی، ہوسکتا ہے کہ مریم نوازڈسکہ الیکشن کروا کے باہر چلی جائیں،مریم نواز اسی لیے خاموش ہیں،مریم نواز کو خبر کردی گئی کہ معاہدہ ہوچکا ہے ، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف این آراو کے تحت باہر گئے ہیں،

ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، اگلے معاہدے میں خرابی تب پیدا ہوئی جب مریم نواز کو نہیں جانے دیا گیا، عمران خان ڈٹ گئے، اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز بھی جائے گی، کب جائیں یہ مجھے نہیں بتایا، سسٹم این آراو دے رہا ہے، ادارے این آراو دے رہے ہیں، عدالت ہی کسی سے ضمانت لے لیتی ہے،

کوئی کیا کرسکتاہے؟وزیراعظم کا ان پر کنٹرول نہیں ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راناثنا اللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا اشارہ دے دیا ، لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ لوگ اپنے عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں ، مریم نواز کو بھی اگر عزیزوں سے ملنے یا دوسرے غرض سے جانا پڑا تو جائیں گی ، ایسا نہیں ہے کہ ان کا جانا منع ہے کیوں کہ ساری دنیا جاتی ہے کہ لوگ جاتے ہیں اور پھر واپس بھی آجاتے ہیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *