Home / پاکستان / جو کرنا ہے کر لو ، اس سے کم ریٹ پر چینی نہیں دے سکتے ۔۔۔۔۔ شوگر ملز مالکان نے صاف صاف کہہ دیا

جو کرنا ہے کر لو ، اس سے کم ریٹ پر چینی نہیں دے سکتے ۔۔۔۔۔ شوگر ملز مالکان نے صاف صاف کہہ دیا

Sharing is caring!

حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے گودام قبضے میں لینے کے احکامات کے بعد سرکاری ٹیموں نے صوبہ بھر میں ملوں میں چینی کے اسٹاکس کا معائنہ شروع کر دیا ہے،جبکہ شوگر مل مالکان نے کہا ہے کہ حکومت کو زبردستی چینی نہیں اٹھانے دیں گے ، 93 روپے سے کم ریٹ منظور نہیں، سرکاری کارروائی روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آج رٹ دائر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مل

مالکان نے وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ شوگر ملز ایسو سی ایشن پنجاب کے ذرائع نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف شوگر ملوں میں سٹاک کا معائنہ کیا ہے ،ہم کسی کو جبراً چینی نہیں اٹھانے دیں گے، وزارت صنعت پنجاب کے ایک ڈائریکٹر نے چینی کے

ایکس مل ریٹ 80روپے اور پرچوں ریٹ 85روپے مقرر کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا ، حکومت چینی کی قلت کے بحران سے باہر نہیں نکلنا چاہتی اور عزت اور احترام کا دامن چھوڑ دیا ہے جس وجہ سے ہمارا حکومت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *