Home / پاکستان / حسن نثار نے عمران خان کی غلطی کی نشاندہی کر دی

حسن نثار نے عمران خان کی غلطی کی نشاندہی کر دی

Sharing is caring!

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئےتجزیہ کاروں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کردار سازی سے ممکن ہے ، عدلیہ کا کردار محدود ہوتا ہے ،وزیراعظم کی یہ توجیح بالکل بھی درست نہیں کہ عریانی سے بچوں کے ساتھ ظلم کے واقعات ہوں گے۔ میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا واقعی وزیراعظم اکیلے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کا

اصل المیہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں جیسا نہیں ہے ، عمران خان کو علم ہونا چاہئے تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ صرف کردار سازی سے ہی ممکن ہے،مالی بدعنوانی روکنے کیلئے عدلیہ کا کردار بہت محدود ہوتا ہے۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ختم کرنے کیلئے اہم ترین چیز کردار سازی ہے، کردار سازی تعلیم اور گھر کی تربیت سے ہوتی ہے عمران خان ابتداء میں داغدار ماضی والے کسی شخص

کوقبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن پھر اقتدار کیلئے سمجھوتے کرتے چلے گئے۔ ریما عمر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء بدعنوانی کے خاتمے میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری عدلیہ پر ڈال کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں، پچھلے ڈھائی سال میں اپوزیشن کے اکثر لوگوں کو سزائیں ہوئیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *