Home / Uncategorized / واپسی کا موسم آگیا! نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق بڑی خبر، لیگی کارکنان کا انتظار ختم

واپسی کا موسم آگیا! نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق بڑی خبر، لیگی کارکنان کا انتظار ختم

Sharing is caring!

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعطم نواز شریف کے انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں جس سے یہ خوفزدہ ہیں ، مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے کا موسم ہے ان حالات میں کوئی بھی ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے

خلاف انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ، ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ، پولیس نے جاوید لطیف کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ، جس میں کہا گیا کہ ملزم جاوید لطیف قصور وار ہے اور اس کی گرفتاری مطلوب ہے ، کیوں کہ ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹی

وی پروگرام میں گفتگو کی ، اس لیے عدالت ان کی درخواست ضمانت مسترد کرے تاہم عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب سدر مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کی جارہی ہیں اب تو وطن واپس آنے

کا موسم ہے ، نواز شریف کے انٹرنیشنل جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں جس سے یہ خوفزدہ ہیں ، جب کہ پی ڈی ایم کا ساتھ نہ دینے والوں کوعوام مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کل ٹاؤن شپ تھانہ گیا اور پوچھا کہ میں نے کون سی غداری کی ، میں نے کون سا بھارت سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے ،

اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پتہ ہے کہ آپ بے گناہ ہیں لیکن اوپر سے حکم ہے ، اگر اس طرح اوپر سے ہی غیرقانونی اقدامات کا حکم ہوگا تو عدالتیں بند کر دیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *