بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے کزن رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ کی اہلیہ انتقال کرگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے کزن رفیق احمد جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں ، کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے جو کہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ جنازہ گاہ بھکر میں ادا کر کے انکو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ میں نیازی خاندان کے افراد
جن میں حفیظ اللہ نیازی، انعام اللہ نیازی سمیت سیاسی، سماجی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔مرحومہ کی رسمِ قُل کل انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔