Home / اہم خبریں / مریم صاحبہ !آپ نے ہمیں کسی لائیک نہیں چھوڑا ، مہربانی کریں ۔۔۔ مریم نواز کی ملک سے باہر جانے کی کوششوں پر اعلیٰ لیگی قیادت ناراض ، سخت ردعمل آ گیا

مریم صاحبہ !آپ نے ہمیں کسی لائیک نہیں چھوڑا ، مہربانی کریں ۔۔۔ مریم نواز کی ملک سے باہر جانے کی کوششوں پر اعلیٰ لیگی قیادت ناراض ، سخت ردعمل آ گیا

Sharing is caring!

نجی ٹیل ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کی ملک سے باہر جانے کی کوششوں کی وجہ سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لیگی قیادت مریم نواز سے سخت نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے

مریم نواز سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مریم صاحبہ! آپ اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کرتی ہیں، نیب کو بھی جوتے کے نوک پر رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے سارا پریشان ہم پر آ گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لیگی قیادت نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے نواز شریف باہر بھاگ گئے، اب آپ بھی باہر جانا چاہتی ہیں۔تاہم مریم نواز نے تنقید کرنے والے لیگی اراکین کو جواب دیا کہ

وہ باہر نہیں جا رہی ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے مذکورہ لیگی اراکین کی شکایت نوازشریف کو لگائی، جس پر نوازشریف نے کہا کہ آپ جن تنقید کرنے والے اراکین کی بات کر رہی ہیں، وہ شہباز شریف کے گروپ سے ہیں۔ نواز شریف نے مریم نواز کو تحمل سے رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ میں بھی ایسے حالات دیکھ چکا ہوں، جب مجھے فیملی سمیت جلا وطن کر کے سعودیہ عرب

بھیج دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آج کل یہ خبریں سرگرم ہیں کہ مریم نواز ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اُن کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل بھی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کی بیرون ملک جاننے کی درخواست پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے

کہا ہے کہ میں انہیں باہر جانے نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس موقف پر اُن کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی خرابی کے حوالے سے بھی باتیں کی جا رہی ہیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *