Home / پاکستان / اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی

Sharing is caring!

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی سمیت متعدد اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے طلب کیے گئے تھے۔جس کی سمری گزشتہ روز ای سی سی کو بھجوائی گئی ۔وزیر خزانہ حماد

اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جس میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی گئی اور اسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوادیا گیا۔ بجلی کی تقسم کار کمپنیوں کے پنشنرز کو ادائیگی اور

انصاف امداد پروگرام کو فنڈز کی فراہمی کی منظوریاں دی گئیں۔ای ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق کنسلٹنسی کے لیے 28 کروڑ روپے، ٹیوٹا کو اسکل فار آل منصوبے کےلیے 2 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کو 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی تجویز منظور کی گئی۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *