Home / پاکستان / ’’ اتنا بھروسہ پہلے کسی پر نہیں کیا گیا ‘‘فوجی قیادت نے عمران خان کو اپنا ’راز دار‘ بنالیا، مخالفین کی امیدوں پر پانی پھرگیا

’’ اتنا بھروسہ پہلے کسی پر نہیں کیا گیا ‘‘فوجی قیادت نے عمران خان کو اپنا ’راز دار‘ بنالیا، مخالفین کی امیدوں پر پانی پھرگیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ISIہیڈ کواٹر کا دورہ نہایت ہی اہم ہے، ملاقات بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔اپنے وی لاگ میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اس کو صیغہ راز میں رکھا گیا لیکن میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دفعہ پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے پہلی دفعہ وزیر اعظم پر اس لیول تک اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی، فوجی قیادت عمران خان سے وہ باتیں بھی شیئر کر جاتی ہے جو اس سے پہلے کسی وزیر اعظم کے ساتھ نہیں کی گئیں۔اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کا اظہار اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ عمران خان بار بار آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ کر رہے ہیں، ہر معاملے پر عمران خان کو بیرف کیا جاتا ہے، جو بھی حالات ہوں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہوگی جو عمران خان کی رضا مندی کے بغیر ہو جائے۔عمران ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سول اور فوج کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، ایران میں ہونے والے ایٹمی سائنسدان کے قتل کو پاکستان بڑی باریک بینی سے دیکھ رہا ہے، کچھ روز قبل ہونے والی ملاقات میں عربوں کے ساتھ جو پاکستان کے تعلقات ہیں اس پر بھی غور کیا گیا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *