Home / Uncategorized / پاک بھارت مذاکرات امریکہ نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

پاک بھارت مذاکرات امریکہ نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

Sharing is caring!

واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
دریں اثنا امریکی رکن کانگریس نے خصوصی صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیو لیو نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیات سے متاثر دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے، کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی اور ابھرتی معیشت کا حامل ملک ہے، آلودگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی اہمیت مسلم ہے۔ٹیڈ ڈبلیو لیو نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کو بھی مدعو ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *