اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت ایک حقیقت اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔بی بی سی کو دیئے گئے اس خصوصی انٹرویو کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا
کہ لوگ فوج کے سیاسی معاملات میں مداخلت پر خفا ہیں،اس مداخلت سے لوگ ناراض ہیں،عمران خان کا سب سےبڑا مسئلہ انکے بارے میں یہ تاثر ہے کہ یہ خود نہیں آئے، یہ تو خاکی بوجھ لے کر آئے ہیں۔ یہ لوگ تاریخ سے نہیں سیکھتے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی تاریخ بنائیں گے۔ فوج کی مداخلت تو ہے،یہ ہونی چاہیے یا نہیں یہ وہ بحث ہے جو آج تک کسی سمت نہیں بیٹھی ہے۔