Home / پاکستان / روپے کی قدر میں اضافہ! ڈالر کے بعد برطانوی پاؤنڈ اور یورو کتنا نیچے گِر گیا؟ بڑی خبر

روپے کی قدر میں اضافہ! ڈالر کے بعد برطانوی پاؤنڈ اور یورو کتنا نیچے گِر گیا؟ بڑی خبر

Sharing is caring!

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج 16 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 153.01 روپے کا ہوگیا۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 52 پیسے کمی دیکھی گئی اور ایک یورو 181.54 روپے کیا گیا جب کہ برطانوی

پاؤنڈ 1.60 روپے کی کمی سے 210.25 روپے، سعودی ریال 0.04 پیسے کمی سے 40.80 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر روپے کی مقابلے میں 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے. انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں

ڈالر 153.18 سے کم ہو کر 152.95 روپے کا ہو گیا جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے.فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ماہر ین معاشیات نے ڈالر کی گراوٹ اور روپے

کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے.

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *