لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار علی خان کی ن لیگ میں واپسی کی خبریں، چکری کے چوہدری نے بڑی شرط رکھ دی، کئی اہم معاملات پر غور شروع کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نامور صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی ملاقات میں اہم معاملات پر غور شروع کر دیا گیا ہے، ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ ن لیگ میں واپس آجائیں، جس پر لیگی رہنماء کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ ن لیگ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، اس سے جان چھڑوائی جائے۔
چوہدری غلام حسین کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ن لیگی اراکین کسی صورت بھی مستعفی نہیں ہونگے۔دوسری جانب ن لیگ کے باغی رہنماء کی جاتی عمراء آمد پر مریم نواز شدید برہم ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کو فون میں کہا ہے کہ یہ لوگ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔چوہدری نثارکی آمد کے حوالے سے بتایا گیا کہ مریم نواز جب ملتان جلسے میں پہنچ چکی تھیں تو اس وقت انہیں یہ بتایا گیا کہ چوہدری نثار جاتی عمراء پہنچ چکے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو یہ بھی بتایا گیا کہ چوہدری نثار نے صرف تعزیت ہی نہیں کی بلکہ شہباز شریف سے راز و نیاز کی باتیں بھی کی ہیں، جب مریم نواز کو پتہ چلا تو انہوں نے ساتھ موجود رہنماؤں سے کہا کہ بس اسی کی کسر رہ گئی تھی، جو لوگ ہمارے اس حال کے ذمہ دار ہیں وہی آج ہمارے ہمدرد بن رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے بعد جب میاں اظہر جاتی عمرہ پہنچے تو اس وقت مریم نواز شدید برہم ہوگئیں اور اپنے والد کو فون کر کہا کہ یہ چل کیا رہا ہے؟ جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کو تعزیت یاد کیوں نہیں آئی؟چوہدری نظار کے بعد جب میاں اظہر بھی مل کر گئے تو مریم نواز مزید نالاں ہوئیں اور انہوں نے باقاعدہ اپنے والد کو کہا کہ امی کے انتقام کے وقت چوہدری نثار کو یاد نہیں آیا،یہاں پر بھی آکر تعزیت کر سکتے تھے۔اظہار برہمی دیکھ کر میاں نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو فی الحال خاموش رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔