Home / پاکستان / بڑاسیاسی تہلکہ: پی ڈی ایم کا احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غور۔۔۔!!!پیپلزپارٹی نے استعفوں پررضامندی ظاہر کردی

بڑاسیاسی تہلکہ: پی ڈی ایم کا احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غور۔۔۔!!!پیپلزپارٹی نے استعفوں پررضامندی ظاہر کردی

Sharing is caring!

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاجی مہم میں تبدیلی پر غورشروع کردیاہے،13 دسمبر کو لاہور جلسے کے بعدپی ڈی ایم کے تحت جلسے نہیں ہوں گے ،پیپلزپارٹی نے بھی اسمبلیوں سے استعفوں کے نیم رضامندی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لاہور جلسے کے بعد15 روز کیلئے پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک موخر کردی جائے گی اور جنوری کے دوسرے عشرے میں پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے مرحلے میں احتجاجی دھرنوں اورلانگ مارچ کااعلان کیاجائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ڈی ایم قیادت کا سربراہی اجلاس8 دسمبر کو لاہو رمیں ہوگا،اس میں استعفوں کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے پی ڈی ایم قیادت کوآگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پراستعفوں سے متعلق فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی بھی عمل کرے گیاورسندھ اسمبلی سے متعلق بھی جوفیصلہ ہوگاوہ استعمال کیاجائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی حکمت عملی ہے کہ سندھ اسمبلی سے استعفے یا سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کافیصلہ آخری آپشن ہوگا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *