Home / پاکستان / حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔!!!اہم قومی ادارے کے خسارے میں واضح کمی

حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔!!!اہم قومی ادارے کے خسارے میں واضح کمی

Sharing is caring!

کراچی (ویب ڈیسک )حکومتی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔قومی آئیر لائن (پی آئی اے ) کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن نے مالی سال 2020 کے لیے مالیاتی نتائج جاری کر دئیے ہیں،جس کے مطابق پی آئی اے

کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا، سال 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے کی آمدنی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی آئی اے کی آمدنی 94.98 ارب روپے رہی جبکہ سال 2019 میں پی آئی اے کی آمدنی 147 ارب 50 کروڑ روپے تھی۔ایئر کرافٹ فیول کی خریداری میں اخراجات میں زبردست کمی ہوئی، پی آئی اے نے سال 2020 میں ایئر کرافٹ فیول کی مد میں 21.15 ارب روپے خرچ کیے، جب کہ سال 2019 پی آئی اے نے ایئر کرافٹ فیول کی مد میں 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *