لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتا دیا۔ سابقہ گلوکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسی نے پوچھا کہ چہرے پر نور کیسے آتا ہے۔ انہوں نے پیغام جاری کیا کہ ” نماز پڑھنے سے چہرے پر سب سے زیادہ نور آتا ہے۔ جھوٹ نہ بولیں، دلوں میں نفرت نا رکھیں ، ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے چہرے پر نور آتا ہے”۔
دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ” انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے ، جب دوسروں کی بجائے اپنے اندر کی میل کی صفائی کی جائے۔ جو لوگ ہمیں بُرے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی اچھائی یاد کریں ۔ اللہ ہمیں ہدایت دے۔
Check Also
25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work
The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …