Home / اسلام / رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے

۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020میں حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کردیا گیاتھا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن بچت کھاتوں میں 46 ہزار 329 روپے سے زائد رقم ہوگی ان سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینک ازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔جبکہ سال 2019 میں زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ اس وقت 52 تولے چاندی کی مالیت کے برابر رقم تھی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *