لاہور(ویب ڈیسک)مسلیگ لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے بعد ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہو گا اور ہمارا دعویٰ ہے کہ عوام کے سمندر کے سامنے حکومت بالکل جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اب صرف سیاسی نہیں رہی بلکہ ملک کو بچانے کی تحریک بن چکی ہے۔نا اہل حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی میں تبدیل کر دیا ہے۔اسی پالیسی کی بدالت پمارے قریبی دوست ممالک نے ہم سے دوری اختیار کر لی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جس طرح کاروائی کی جا رہی ہے ویسی ہی کاروائی ان لوگوں کے خلاف بھی ہونی چاہئے جن کے خلاف آرٹیکل 6 کا فیصلہ آیا ۔