Home / بزنس / رمضان المبارک سے پہلے ہی کراچی میں مرغی کا گوشت 100 روپے مہنگا ہوگیا‎

رمضان المبارک سے پہلے ہی کراچی میں مرغی کا گوشت 100 روپے مہنگا ہوگیا‎

Sharing is caring!

کراچی (این این آئی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔شہرقائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ مرغی کا گوشت 460 روپے کلو تک پہنچ گیا جبکہ زندہ مرغی کی 280روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،،گزشتہ ہفتے مرغی کی قیمت 360 روپے فی کلو تھی۔

دکانداروں کے مطابق مرغی کی مانگ میں اضافے،فیڈ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے سبب قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گوشت کی قیمتوں میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا۔کراچی میں یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال میں گوشت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1300سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *