Home / پاکستان / بریکنگ نیوز:پنجاب حکومت نے قیدیوں اور انکے اہلخانہ کو خوشخبری سنادی

بریکنگ نیوز:پنجاب حکومت نے قیدیوں اور انکے اہلخانہ کو خوشخبری سنادی

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جس کے بعد قیدی اپنے عزیرواقارب سے نہیں مل سکتے تھے لیکن اب یہ پابندی اٹھاتے ہوئے محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل کے

نام مراسلہ لکھا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی ملاقاتوں کی اجازت دی جاتی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے قیدیوں اور حوالاتیوں کے لواحقین کی ان سے ملاقاتیں کرائیں ۔واضح رہے پابندی دس روز کے لئے لگائی گئی تھی۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں اور محکمہ جیل کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔اب تک 500 سے زائد قیدیوں اور محکمہ جیل کے ملازمین کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔پہلے مرحلے میں 50سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *