Home / پاکستان / حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

Sharing is caring!

اسلام اباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، اس ضمن میں ناصرف جہانگیر ترین بلکہ ان کے خاندان کے دیگر

افراد کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تفصیلات جاننے کے لیے لکھا گیا خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے ، جس میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی ہنگامی طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آٹھ سوالات کے پر جواب طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے ،

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کمپنی سیکرٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں ، ایف آئی اے اگست 2020 سے جہانگیر ترین سے سوالات کے جواب مانگ رہی ہے اور جہانگیر ترین نے جمعہ کو ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا ہے۔جہانگیر ترین کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین جی کے فارم کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں۔جہانگیر ترین جے کے فارم اور 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت بھی جمع کرائیں ، جہانگیر ترین بینک کی رپورٹ جمع کروائیں جبکہ مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی ، اس کے علاوہ جہانگیرترین برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد کی منی ٹریل بھی جمع کروائیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *