Home / Uncategorized / سعودی خاندان گہرے صدمے میں ! ایک اور شہزادہ انتقال کر گیا

سعودی خاندان گہرے صدمے میں ! ایک اور شہزادہ انتقال کر گیا

Sharing is caring!

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں فروری کا مہینہ شاہی خاندان پر بہت بھاری ثابت ہوا تھا۔ اس ماہ کے دوران متعدد سعودی شہزادیاں اور شہزادے دُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔اس ماہ کے دوران چھ سے زائد شہزادے اور شہزادیاں انتقال کر گئے تھے۔جس کے بعد مارچ میں بھی کئی صدمے سہنا پڑے۔ ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اورشہزادہ

انتقال کر گیا ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کے معروف شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن ال سعود گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج سوموار کو ادا کرنے کے بعد ریاض شہر میں تدفین کر دی گئی ہے۔ایوان شاہی کی جانب سے مرحوم شہزادے کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔مرحوم شہزادہ بندر بن فیصل سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نواسے تھے۔ان کے پسماندگان میں 13 بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔ شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ سعود بن بندر معروف شاعر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں شہزادہ فہد بن محمدبن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔

جن کی نماز جنازہ ریاض شہر میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی کی گئی تھی۔ان کے انتقال سے چند روز قبل شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود انتقال فرما گئی تھیں۔شہزادہ عبدالرحمان المساعد نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہزادی ھذلول کی وفات کی اطلاع پردیتے ہوئے بتایا تھی کہ مرحوم شہزادی ان کی چچا زاد بہن اورسالی بھی تھیں۔شہزادی لمیا کے والد شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز بانی مملکت کے 32 ویں بیٹے تھے۔جن کا انتقال 29 ستمبر 2012 کو جنیوا میں ہوا تھا۔شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز سعودی الہلال کلب کے دو بار چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔

شہزادی لمیا کی وفات سے دو روز قبل سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی تھیں۔جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کرنے کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔ شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔اس سے کچھ روز قبل سعودی شہزادے عبدالرحمان بن فیصل بن سعود کی والدہ انتقال فرما گئی تھیں۔ انہیں ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔اسی ماہ کے دوران شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *