Home / پاکستان / پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رمضان کا مُبارک مہینہ آگیا ہے۔ مُبارک اس لئے ہے کہ اس میں کلام مجید کا نزول شروع ہوا تھا اور اس وجہ سے بھی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتیں اور دعائیں قبول فرماتا ہے۔

دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کلام مجید کی تلاوت ہوتی ہے، دعائیں مانگی جاتی ہیں اور ﷲ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے زکوٰۃ دی جاتی ہے جو ہم مسلمانوں پر فرض ہے۔ دکانداروں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ خوف خدا کریں اور اس بابرکت مہینہ میں قیمتوں کوبڑھانے کے بجائے کم کریں جس طرح یورپین ممالک میں رواج ہے کہ وہ اپنے مذہبی تہواروں اوردیگر مواقع پر قیمتیں کم کردیتے ہیں۔ ﷲ تعالیٰ بہت برکت دے گا۔ اگر آپ نے غیراخلاقی اور غیراسلامی کام کئے اور ﷲ کی مخلوق کو تکلیف پہنچائی تو یاد رکھیں کہ ﷲ کی گرفت بہت ہی سخت اور تکلیف دینے والی ہے۔ اس نے آپ سے بہت زیادہ طاقتور قوموں فرعون، عاد، ثمود کا جو حشر کیا ہے، ان کے واقعات کلام مجید میں تفصیل سے درج ہیں۔ مہنگائی بہت ہے، حکمرانوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، آپ ان کی مدد کیجئے اور ثواب دارین حاصل کیجئے۔ جزاک ﷲ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *