پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کر لی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے تمام رہنماﺅں نے اپوزیشن کے اتحاد میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیئے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی باضابطہ پی ڈی ایم سے الگ ہو گئی ہے ۔راجہ پرویز اشرف، شیریں رحمان ،
اور قمر زمان قائرہ نے استعفے نیئر بخاری کے پاس جمع کروائے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استعفوں کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ نیئر بخاری نے جمعیت علماءاسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچا دیئے ہیں ۔