اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم عمر ایوب ترین نے صوبہ بلوچستان میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے ایک ارب کی لاگت سے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کو ان کے تمام حقوق دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے اپنے ایک ویڈیو پیٖغام میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کی انتھک کوششوں کی بدولت اس منصوبے کی منظوری ممکن ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ میں اس منصوبے کا افتتاح کیا جائےگا۔