Home / اہم خبریں / ضمانت منظور!! لاہور ہائیکورٹ سے شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

ضمانت منظور!! لاہور ہائیکورٹ سے شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

Sharing is caring!

لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50 ، 50 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی 92 نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر فیصل

بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے 1990 میں 14 اعشاریہ 865 ملین کے اثاثے ڈیکلیئر کئے،2009 میں انہوں نے اپنی جائیداد کی تقسیم کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اس کے تحت رمضان شوگرمل شہبازشریف کے حصے میں آئی ،113 کروڑ40 لاکھ کے شیئر حصے آئے جو بچوں کو دے دیئے،چودھری شوگرمل نوازشریف اورعباس شریف کے حصے میں آئی ،2018

میںشہبازشریف خاندان کے اثاثے7 ارب32 کروڑ کے ہو گئے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیفنس میں یہ کرائے پر رہتے رہے ہیں ،2014 سے 2018 تین کروڑ سالانہ آمدن ہوئی ،اس آمدن کے کوئی ذرائع نہیں بتائے گئے ،فیصل بخاری نے کہاکہ 2008 سے 2018 تک زرعی پیداوار کتنی ہوئی وہ کہاں گئی اس کا نہیں بتاتے ،292 کنال فروخت کی اور106 کنال سات سال بعد حوالے کی ۔نیب پراسیکیوٹر

نے کہاکہ نصرت شہباز نے ٹی ٹیز سے کمپنی بنائی جس کی ڈائریکٹر بنیں ،ایک کمپنی کا منافع ایک کروڑ روپے سے بھی کم تھا،حمزہ شہبازکے 53 کروڑ30 لاکھ کے اثاثے ہیں ،ان کو 23 ٹی ٹیز آئی ہیں ،فیصل بخاری نے کہاکہ جب تک ان کے پاس عوامی عہدہ تھا کوئی ٹی ٹیز نہیں آئی ،

شہبازشریف فیملی کا ایک طریقہ کار تھا،یہ جس دوران پبلک آفس میں ہوتے تب ٹی ٹیز نہیں آئی تھی ،شہبازشریف کے اکاﺅنٹ میں پبلک آفس کے دوران کوئی ٹی ٹیز نہیں آئی ۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *