لاہور (ویب ڈیسک) عمر کوٹ میں احساس پروگرام میں مبینہ کارکنان کے کمیشن لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احساس پروگرام مراکز میں مستحق خواتین کی جانب سے 500 روپے فی کس کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے جس پر احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے پیسے دکھاتے ہوئے بتایا کہ 500 فی کس کٹوتی کی جاتی ہے۔وہاں پر موجود ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ زبردستی 500 کاٹ کر ساڑھے گیارہ ہزار روپے دیے جاتے ہیں ۔ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ منتیں کرنے کے باوجود بھی پوری رقم نہیں دی جا رہی ۔