سرگودھا(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف شواہد موجود ہیں۔کرپٹ افراد کو سزائیں نہیں ملیں گی تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔مدینہ کی ریاست میں
قانون کی بالادستی تھی۔کوئی ایسا ملک بتا دیں جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو اور وہ خوشحال ہو۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی۔ انہوں نے کار ٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے۔سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں، یہ نہیں ہو سکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے قانون اور ہو۔ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی کو تحفظات ہوں تو بات کر سکتا ہوں،جن لوگوں نے اربوں روپے کی،ان کے خلاف کرپشن کے شواہد موجود تھے۔معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے ۔
طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے۔ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلہ کی چھوٹی وجہ ہے۔ رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ ق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں ہاوَسنگ اسکیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیراعظم عمران خان کو ہاوَسنگ اسکیم منصوبے پر بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ، پنجاب حکومت کی کاوشوں سے منصوبے پر کام شروع ہوا ، جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ان کےلیے اچھا منصوبہ ہے ، کیوں کہ امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے.