Home / پاکستان / فرانس کا بڑا فیصلہ! پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

فرانس کا بڑا فیصلہ! پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

Sharing is caring!

لاہور(نیوز ڈیسک ) فرانس نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کی گئی۔عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔تاہم معاملے پر فرانسیسی سفارتخانہ تاحال موقف دینے سے گریزاں ہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔ اب تک 2 پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے بیشترشہروں میں صورتحال کو کنٹرو ل کرلیا ہے۔ کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھرنے ختم اور ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔ تاہم چند ایک مقامات پر مظاہرین نے اب بھی سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *